Content Preview: rss
543 days ago
پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمد آصف کو ممنوعہ اشیاء رکھنے اور استعمال کرنے پر دبئی ایئر پورٹ پر روک لیا گیا اور انہیں تحویل میں لے کر زیر حراست رکھا گیا ہے، وہ انڈین پریمئر لیگ میں شرکت کے بعد براستہ دبئی پاکستان واپس آرہے تھے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ انہیں جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق وہ ایئر پورٹ پر نشہ کی حالت میں تھے۔کسٹم آفیسر سے ان کی تکرا رہوئی تھی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام ان کی رہائی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
555 days ago
پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ صدر پرویز اور ان کی حکومت کے درمیان اختلافات موجود ہیں،ان پرعوام کی جانب سے شدید دباؤ ہے کہ وہ صدر مشرف سے نجات حاصل کرلیں،صدر مشرف جمہوری صدر ہیں نہ قانونی، عوام روٹی بجلی نہیں پرویز مشرف سے نجات چاہتے ہیں ۔آپ کے خیال میں کیا واقعی حکومت اور صدر مشرف کے درمیان اختلاف شدت اختیار کررہے ہیں؟موجودہ صورتحال کے پس پردہ کیا عوامل ہوسکتے ہیں؟کیا جمہوریت خطرے میں ہے؟اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
551 days ago
ایک عرب ٹی وی کے مطابق القاعدہ کے رہنمااسامہ بن لادن کے ٹو کی پہاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں۔گذشتہ چند دنوں سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈے پر اعلیٰ سیکورٹی و فوجی حکام کے اجلاس میں یہ عندیہ دیا گیا کہ اسامہ بن لادن کوہ ہمالیہ کے بلند و بالا سلسلے میں موجودہوسکتے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ وہ انہیں پہاڑیوں میں کہیں چھپے ہوں، افغانستان، عراق اور پاکستانی علاقوں میں اسامہ کی تلاش میں ناکامی کے بعد کے ٹو کی پہاڑیوں میں اسامہ کی تلاش ممکن ہوسکے گی ؟ یا امریکیوں کی اس منصوبہ بندی کے پیچھے کوئی رازہوسکتا ہے؟ یا صرف خام خیالی ہے؟ آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟
551 days ago
وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم متنازع بن گیا تھا اور اس منصوبے کے خلاف سرحد اور سندھ اسمبلی میں قراردادیں بھی منظور کی جا چکی تھیں، اس لیے اسے ہمیشہ کیلئے ختم کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے لئے دیگر وسائل تلاش کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کے لئے مختص رقم کسی اور پروگرام پر خرچ کی جائے گی، کوئلے، پانی، ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی کا حصول ممکن بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر کے اس بیان پر آپ کیا کہیں گے؟ کیا بجلی کا حصول ممکن ہوسکے گا؟ کیا ڈیمز کے دیگر منصوبے بھی اسی طرح نا قابل عمل ہوجائیں گے؟ آپ کی کیا رائے ہے۔
1071 days ago
کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔نصابی کتابوں میں یہی لکھا ہے۔نصاب بدلا جا رہا ہے۔بچوں کو اب لڑنے جھگڑنے کے بجائے برداشت اور بھائی چارگی کی تعلیم دی جائے گی۔کچھ لوگ اس تغیر پذیری پر خوش نہیں ہیں۔شور و غوغہ اُٹھ رہا ہے۔کشمیر سے دست برداری نظریہ ء پاکستان سے ہاتھ اٹھانے کے مترادف سمجھی جائے گی۔ یہی بات کبھی افغان پالیسی کے حوالے سے کہی جاتی تھی۔پالیسی بدل گئی۔حالات نہیں بدلے۔پہلے بھی ہم امریکی اتحادی تھے ۔ آج بھی ہراول دستہ ہیں۔صدر پرویز مشرف نے کشمیر پر پاکستان کی دعویداری سے دست برداری کی جو مشروط پیش کش کی ہے۔ اس سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے۔ لیکن عوامی سطح پر کوئی خاص ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا۔ اپوزیشن جماعتیں حقوق نسواں کے قبول و رد میں الجھی ہوئی ہیں۔بے نظیر بھٹو وزیر اعظم ہوتیں یا نواز شریف امیر المومنین بننے کی جانب پیش قدمی کر رہے ہوتے اور کشمیر سے دست برداری کی بات کرتے توپہلے انہیں قاضی حسین احمدکے کفن پوش دستوں کی سیسہ پلائی ہوئی دیواروں سے ٹکرانا پڑتا۔صدر مشرف خوش قسمت ہیں کہ انہیں مولانا فضل الر حمٰن کی شکل میں دوستانہ اپوزیشن ملی ہے۔اب اگر صدر مشر ف کے فارمولے پر عمل ہو جاتا ہے ...



